104

عید منانے جانیوالوں کے گھروں میں چوریاں

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی میں میٹھی عید کے موقع پر چوری، لوٹ مار اور سرِ عام اسلحے کے زور پر موبائل اور قیمتی اشیاء چھیننے کی متعدد وارداتیں سامنے آئی ہیں۔عید کے موقع پر اپنے آبائی علاقوں کو جانے والوں کے گھروں میں چوری کی متعدد وارداتیں رپورٹ ہوئیں ہیں۔راولپنڈی کے تھانہ ایئر پورٹ کے علاقے گلزارِ قائد میں گھر سے 15 تولے سونا اور قیمتی گھڑیاں چوری کر لی گئیں۔دوسری جانب تھانہ صدر بیرونی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر گھر سے سونا، نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔اسی طرح منگٹال چوک میں چاند رات کو دکان میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے۔فوٹیج میں مسلح ڈاکوؤں کو موٹرسائیکل ورکشاپ میں ڈکیتی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق ڈاکو 60 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔تھانہ نصیر آباد کے علاقے نیو چاکرہ روڈ پر چور عید کے دن گھر کے تالے توڑ کر 10 تولے سونے کے زیورات اور نقدی لے گئے۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو چوری کر کے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں