177

عیدالفطر پر5 سرکاری چھٹیاں ہونے کا امکان

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)عیدالفطر پر5 سرکاری چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نےعیدالفطر پر چھٹیوں کی سمری وزیراعظم آفس کو بھجوا دی ہے۔سمری کے مطابق 20 اپریل جمعرات سے 24 اپریل سوموار تک عید کی چھٹیاں ہوں گی۔ وزیراعظم کابینہ ڈویژن کی سمری پر حتمی فیصلہ کریں گے۔دوسری جانب عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، اجلاس میں شوال کے چاند کی رویت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں