اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا، پیکج کی مدت رواں ماہ 30 جون کوختم ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی میں ریلیف دینے کیلئے حکومت نے وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم پیکج آئندہ مالی سال جاری رکھنے کی تجویز دی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پروزیراعظم پیکج کی مدت رواں ماہ30جون کوختم ہورہی ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ بجٹ میں وزیر اعظم پیکج کیلئے 30ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، نئے مالی سال یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 بنیادی اشیاپر سبسڈی دی جائے گی۔ وزیر اعظم پیکج کے تحت چینی، گھی، آٹا، دالوں اور چاول پر سبسڈی دینے کی تجویز دی ہے۔
گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے غریب طبقات کے لیے سبسڈیز جاری رکھنے کی منظوری دی تھی ، ذرائع نے بتایا تھا کہ آئندہ بجٹ میں 1300 ارب روپے سے زائد کی سبسڈیز دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
151