112

عوام سوئی گیس کے منصوبوں کے اعلان کے منتظر/چوہدری محمد اشفاق

تحصیل کلرسیداں کے عوام بہت خوش قسمت ہیں کہ جن کو چوہدری نثار علی خان جیسا لیڈر ملا اور چودھری نثار علی خان بھی بہت خوش قسمت انسان ہیں جن کو کلرسیداں کی عوام ملی ہے کلرسیداں کے عوام ایسے ہیں کہ انہوں نے کبھی یہ سوچنے کی کوشش ہی

نہیں کی ہے کہ چودھری نثار علی خان کے مقابلہ میں کوئی دسرو امیدوار بھی الیکشن میں حصہ لے رہا ہے وہ صرف اتنا تصور کرتے ہیں کہ ان کا لیڈر اکیلے ہی میدان میں موجود ہے اور ان کا ووٹ صرف اسی واحد شخص کو دینے کے لیے بنا ہے جتنا مینڈیٹ ان کو تحصیل کلرسیداں کے عوام سے ملا اتنا وہ کسی اور علاقہ سے نہ حاصل کر سکے یہاں کے عوام اپنی آنکھیں بند کر کے ووٹ ڈالتے ہیں اور ان کا ووٹ صرف اپنے قائد کے لیے ہوتا ہے میں یہ بات یقین محکم کے ساتھ کر سکتا ہوں کہ چودھری نثار علی خان کبھی بھی کلرسیداں کے عوام کی طر ف سے مایوس نہیں ہونگے ہر الیکشن میں ان کو پچھلے الیکشن سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہو گی ۔اور ووٹوں کی تعداد میں اضافہ ہی ہوتا چلا جائیگا دوسری طرف چودھری نثارعلی خان بھی اس تحصیل کی عوام کو ان کی وفاؤں کے بدلے بہت کچھ دے رہے ہیں اور مزید بہت کچھ دینے کی کوشش کر رہے ہیں کلرسیداں میں بڑے بڑے پراجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں اور کئی ایک منصوبوں پر کام جاری ہے بڑے منصوبوں میں روات تا کلرسیداں دو روریہ سڑک ،کلرسیداں بائی پاس،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور ریسکیو 1122کا قیام شامل ہیں اس کے علاوہ بے شمار لنک روڈ بنائے گئے ہیں تحصیل بھر میں کوئی بھی گاؤں ایسا نہیں ہے جہاں لاکھوں کے حساب سے گرانٹس کی فراہمی نہ کی گئی ہو ہر گاؤں میں گلیات کی پختگی کا کام ہو رہا ہے اور انشاء اللہ ایک وقت ایسا بھی آئے گا کہ تمام تر مسائل حل ہو جائیں گے ۔ایک ماہ قبل چوک پنڈوڑی تا کگھڑ ادمال کارپٹ روڈ کے لیے 13کروڑ 82لاکھ کی منظوری علاقہ بھی کے لیے بہت بڑا تحفہ ہے اس روڈ کی تکمیل سے تقریبا 50کے لگ بھگ دیہات مستفید ہونگے اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گاکیونکہ یہ روڈ تحصیل کلرسیداں اور کہوٹہ کو آپس میں ملاتا ہے اس طرح اور بھی بہت سے سڑکیں بنائی گئی ہیں ترقیاتی کاموں کے ہر طرف جال بچھا دئیے گئے ہیں چودھری نثارعلی خان ہر دورہ کلرسیداں میں اربوں کے منصوبے دیتے ہیں انہوں نے اپنے کلرسیداں کے آخری دورے کے موقعہ پر ایک ایسامنصوبہ دیا جس کی شدت کے ساتھ ضرورت محسوس کی جارہی تھی وہ تھا پبلک پارک کا اعلان جو بہت جلد کلرسیداں کی سر زمیں پر تعمیر کی جائیگا آہستہ آہستہ تما م مسائل حل ہو رہے ہیں اورعلاقہ ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ان تما م کاموں کے علاہ ایک اور کام و لفظ ایسا بھی ہے جس کو سننے کے لیے عوام بڑی بے چینی کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں وہ لفظ ہے سوئی گیس جس کی ضرورت بڑ ی شدت کے ساتھ محسوس کی جارہی ہے بہت سے علاقوں میں سوئی گیس کی سہولت دی بھی جاچکی ہے ب کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جن میں سوئی گیس کی سہولت بہت ضروری ہے شاہ باغ ،گراٹہ سیداں ، باغ بوٹہ، ڈھیر ی مرزیاں ،ڈیرہ خالصہ،میانہ موہڑہ ،نوتھیہ شریف، چھپری اکو، موہڑہ بختاں، گنگوٹھی ،چنام ،جبہ بھکڑال چوک پنڈوڑی نئی آبادی، موہڑہ حیال ،جٹال ،آراضی خاص گکھڑ سنال گوڑھا یہ ایسے گاؤں ہیں جو روڈ کے بالکل نزدیک ہیں ان تما م موضع جات میں جنگلات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں اور لوگ زیادہ تر غربت کا شکا رہیں اگر ان موضع جات کے لیے سوئی گیس کا اعلان کر دیا جائے تو عوام اس کو اپنے قائد کا احسان عظیم مانیں گے اس کے ساتھ ساتھ وہ مجبور مائیں جن کو ایندھن کے لیے مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے وہ اپنے قائد کے لیے ہاتھ اٹھا کر دعائیں مانگیں گی جن سے اللہ تعالی ان کو مزید کامیابیاں و کامرانیاں عطا کرے گا چودھری نثارعلی خان جن کے لییکسی بھی بڑے سے بڑے ترقیاتی منصوبے کا اعلان عام سی بات ہے وہ اس مطالبہ پر بھی ہمدردانہ غور فرما کر اس دیرینہ عوامی مطالبے کا بھی اعلا ن کریں وہ عوام کے دل تو بہت پہلے ہی جیت چکے ہیں اس اعلان سے عوام کے دلوں میں مزید ہمدردیاں پید ہوں گے عوام مزید خوش حال ہوں گے اور ان کو مالی مشکلات سے نجات ملے گی گھریلو استعمال کے لیے اضافی اخرجات جو ایندھن کی مد میں برداشت کر رہے ہیں ان سے چھٹکارا مل جائے گا باقی مسائل کا حل اپنی جگہ سوئی گیس کی فراہمی نہایت ضروری ہے پہلے مرحلے میں روڈ کے نزدیک موضع جات میں یہ سہولت دی جائے بعد ازاں یہ سہولت دور دروز کے علاقوں میں بھی دی جائے۔{jcomments on}

 

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں