135

عنایت اللہ‘ناول نگار

عنایت اللہ پاکستان کے ایک معروف ادیب، صحافی‘مدیر‘ افسانہ نویس‘ جنگی وقائع نگار اور تاریخی ناول نگار عنایت اللہ پوٹھوہار کے معروف شہر گوجرخان میں یکم نومبر، 1920ء کو پیدا ہوئے۔ راجپوت برادری سے تعلق رکھتے تھے۔ التمش تخلص استعمال کرتے تھے گوجرخان کے مقامی اسکول سے تعلیم حاصل کی اور 1936ء میں میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ اپنے یادگار تاریخی ناولوں اور پاک بھارت جنگ 1965ء و پاک بھارت جنگ 1971ء کی داستانوں سے شہرت پائی۔ ماہنامہ حکایت اور سیارہ ڈائجسٹ کے پیچھے انہی کی شب و روز محنت تھی۔ میم الف‘ احمد یار خان‘ وقاص‘ محبوب عالم، التمش، صابر حسین راجپوت اور دیگر قلمی ناموں سے بھی شاہکار ادب تخلیق کیا۔ عنایت اللہ مرحوم نے 79 سال کی عمر تک بھرپور ادبی تخلیقات اردو ادب کو دیں جن کی تعداد لگ بھگ 100 کے قریب ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں