109

عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسلام آباد کی سیشن عدالت نے خاتون جج زیبا چوہدری دھمکی کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست کو خارج کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور حکم دیا ہے کہ عمران خان کو 18 اپریل تک گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت کی۔آج ہونے والی سماعت میں عمران خان پیش نہیں ہوئے اور عمران خان کے وکلا نے عدالت سے عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتار کو برقرار رکھنے کی استدعا کی گئی تھی مگر پراسیکیوٹر کی جانب سے اس کی مخالفت کی گئی۔

پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ آج بھی عمران خان عدالت پیش نہیں ہوئے اور اس حوالے سے کوئی ٹھوس وجوہات بھی بیان نہیں کی گئی لہٰذا ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس درخواست پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی استدعا کی گئی ہے اس میں عمران خان کے وکلا کے دستخط تو ہیں مگر خود عمران خان کے دستخط موجود نہیں ہیں۔سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا اور اب مجسٹریٹ ملک امان نے فیصلہ سنا دیا جس میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے عمران خان کو 18 اپریل تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے اور ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو بھی مسترد کردیا گیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں