50

عمران خان کے حکم تک ڈی چوک بیٹھے رہیں گے،علی امین گنڈا پور

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم ڈی چوک پہنچ گئے ہیں لیکن عمران خان کا جب تک حکم نہیں آنا ہم نے واپس نہیں جانا۔
ڈی چوک پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ حکومت نے فسطائیت شروع کر رکھی ہے لیکن ہم نے پرامن دھرنا دینا ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا ملک ہے اور اس ملک کو آزاد کرانے نکلے ہیں، کسی کا باپ بھی اپنے فیصلے ہم پر مسلط نہیں کرسکتا۔

دوران خطاب وزیراعلیٰ نے نعرے بھی لگائے اور کارکنوں کا لہو گرمایا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی قافلے اسلام آباد میں ڈی چوک تک پہنچ چکے ہیں جبکہ فوج نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، پولیس کی جانب سے وقفے وقفے سے شیلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دوسری جانب، حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں جبکہ اس حوالے سے پی ٹی آئی وفد ایک سے زائد مرتبہ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کر چکا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں