83

عمران خان کی گرفتاری کارکنان اور پولیس آمنے سامنے،علاقہ میدان جنگ بن گیا

لاہور(نمائندہ پنڈی پوسٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورعمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر تعمیل کے لیے پولیس اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے آگئے، زمان پارک میدان جنگ بن گیا۔عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ زمان پارک موجود ہے، پولیس نے زمان پارک جانے والے تمام راستے بند کر دیے ہیں، پولیس کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پولیس کی بکتر بند گاڑی زمان پارک پہنچ گئی ہے، پی ٹی آئی کارکنوں کی بھی آمد جاری ہے جبکہ ڈنڈا بردار کارکن بھی موقع پر موجود ہیں۔پولیس کی جانب سے دو افسروں نے گرفتاری کا نوٹس وصول کرانے کے لیے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں، پلے کارڈز پر نوٹس وصول کرانے کے حوالے سے تحریر موجود ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک میں اسلام آباد پولیس کی قیادت کر رہے ہیں، پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ شہرکے تمام تھانوں میں نفریاں اکٹھی کی جا رہی ہیں، اینٹی رائٹ یونٹ کو آنسو گیس کے شیل بھی فراہم کر دیے گئے ہیں، ایک ہزار سے زائد نفری کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری کا کہنا ہے کہ ان کے پاس عمران خان کے وارنٹ گرفتاری موجود ہیں جس کی تعمیل کے لیے زمان پارک آئے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں