لاہور (نمائندہ پنڈی پوسٹ) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔جسٹس شمس محمود مرزا نے معاملہ فل بینچ کو سماعت کے لیے بھجوا دیا۔کیس کی آئندہ سماعت 13 مارچ کو ہوگی۔واضح رہے کہ 5 مارچ کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے عمران خان کی تقاریر، بیانات، براڈ کاسٹ اور ٹیلی کاسٹ پر پابندی عائد کردی تھی۔پابندی کے اگلے روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پیمرا کی پابندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاتھا۔
99