117

عمران خان کا منگل سے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

شوکت خانم اسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے وزیرآباد میں خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی صاف اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ہماری حکومت ہے لیکن تین دن ہو گئے ایف آئی آر نہیں درج کروا پا رہے، میں ملک کا سابق وزیراعظم ہوں مگر ایک ایف آئی آر درج نہیں کروا پا رہاچیئرمین تحریک انصاف نے منگل سے لانگ مارچ دوبارہ وزیر آباد سے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ جہاں رکا تھا وہیں سے دوبارہ شروع ہو گا، مارچ کے شرکا سے ہر روز خطاب کروں گا، جب مارچ 10 سے 15 روز میں راولپنڈی پہنچے گا تو خود آؤں گا اور لانگ مارچ کو لیڈ کروں گا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں