اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے منگل (28 فروری) کے روز بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں ہونے والے اجلاس میں راولپنڈی تنظیم کے رہنماؤں اور عہدیداروں سے مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی بینکنگ کورٹ میں پیشی کے معاملے میں اہم فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویژون کے عہدیداروں کو عمران خان کے استقبال کی تیاریاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ پارٹی کے سینئر رہنما بھی عدالت جائیں گے۔اجلاس میں غلام سرور خان، واثق قیوم عباسی، علی نواز اعوان، فواد چوہدری اور دیگر موجود تھے۔
89