
عمران خان کا کہوٹہ میں تاریخی استقبال عوام رات10 بجے تک پارٹی قائد کے استقبال کے لیے پرجوش نظر آنے پر عمران خان کا اظہار حیرانگی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کہوٹہ کے مقام پر تحریک انصاف کا جلسہ ہوا جس میں خصوصی خطاب چیئرمین عمران خان نے کیا عمران خان خوشاب جلسہ میں شرکت کے بعد رات 10 بجے کہوٹہ پہنچے انھیں ساڑھے 10 بجے خطاب کے لیے مدعو کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ میں راستے میں اپنی ٹیم کو کہہ رہا تھا کہوٹہ کو جتنا میں جانتا ہوں وہ لوگ 10 بجے سو جاتے ہیں اور ہم 10 بجے وہاں پہنچیں گے میں جلسہ گاہ پہنچا تو آپکا جنون دیکھ کر انتہائی حیران ہوا بالخصوص جلسہ گاہ میں خواتین کا اتنی بڑی تعداد میں موجود ہونا میرے لیے انتہائی حیران کن ہے
اس مرتبہ اراکین کے ضمیر کی قیمت لگنے اور ان کے ضمیر مردہ ہوجانے پر الیکشن ہو رہے ہیں

اس موقع پر خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ چوروں ،ڈاکوؤں سے ہے جن کا صرف ایک کام ہے اقتدار میں رہ کر ملک کو لوٹنا اور اقتدار سے باہر رہ کر یہ سوچنا کہ ہم اپنا چوری کا پیسہ کیسے بچا سکتے ہیں یہ لوگ کسی صورت ملک پر حکمرانی کے قابل نہیں ہیں اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی کرنل ر شبیر اعوان نے کہا کہ اسے قبل ضمنی انتخاب کسی رکن کے فوت ہو جانے پر ہوتا تھا لیکن اس بار ذرا مختلف ہے اس مرتبہ اراکین کے ضمیر کی قیمت لگنے اور ان کے ضمیر مردہ ہوجانے پر الیکشن ہو رہے ہیں اب آپ نے بیداری کا ثبوت دینا ہے آپ نے عمران خان کا دست و بازوبننا ہے اس موقع پر غلام سرور خان ،شیخ رشید ،صداقت علی عباسی،واثق قیوم عباسی،راولپنڈی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کی بڑی تعداد اسٹیج پر موجود تھی۔
پی ٹی آئی جلسہ کو کہوٹہ کی تاریخ کا بڑا اجتماع قرار دیا جا رہا ہے

جلسہ گاہ میں خواتین،بچوں اور نوجوانوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد موجود تھی اس اجتماع کو کہوٹہ کی تاریخ بڑا سیاسی جلسہ بھی قرار دیا جا رہا ہے موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر عمران خان کا ہر جلسہ بڑے سے بڑا ہوتا جارہا ہے عمران خان کے بیانیے نے عوام میں تقویت حاصل کر لی ہے انھوں نے اقتدار سے نکالے جانے کے بعد جو بیانیہ عوام کے سامنے رکھا وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ سچ ثابت ہو رہا ہے تمام چیزیں عوام کے سامنے کھل کے آچکی ہیں