216

عمران خان نے پی پی 7 کا ٹکٹ کرنل شبیر اعوان کو دیدیا

پی پی سات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ کے حصول کے لیے جاری جنگ کا خاتمہ ،عمران خان نے ٹکٹ کرنل شبیر اعوان کو دیدیا تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں کمپین زور و شور سے جاری ہے تحریک انصا ف کے ٹکٹ کےلیے پانچ امیدواروں نے

درخواستیں جمع کرائی تھیں جن پر تین نام شارٹ لسٹ کیے گئے تھے جن میں راجہ طارق مرتضیٰ ،کرنل شبیر اعوان اور راجہ وحید شامل تھے عمران خان نے تمام امیدواروں کے انٹرویوز کیے جس کے بعد کرنل شبیر اعوان کو پارٹی ٹکٹ دیدیا گیا کرنل شبیر اعوان پی پی کے ٹکٹ پر ماضی میں رکن صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں ماضی میں کرنل شبیر اعوان نے پیپلزپارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں