48

عمران خان نے مذاکرات کیلئے حامی بھر لی،وکیل خالد یوسف

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر سے ملاقات میں مذاکرات کے لیے ہامی بھر لی۔

بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری کے مطابق علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر اجازت لینے آئے تھے کہ اگر رابطہ ہوتا ہے تو کیا مذاکرات کیے جائیں؟ جس پر بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات ان سے ہی ہوں گے جن کے پاس پاور ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات پر بات چیت کی اجازت دی ہے، بانی نے کہا ہے کہ 24 نومبر کا احتجاج تب ہی ختم ہو گا جب مطالبات تسلیم کیے جائیں گے۔خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے مذاکرات کی اجازت دے دی ہے اس سے پہلے مذاکرات سے منع کر رکھا تھا، علی امین گنڈاپور نے احتجاج کی تیاریوں سے متعلق بانیٔ پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔

بانیٔ تحریکِ انصاف کے وکیل کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی نے بھی علی امین گنڈاپور کو ہدایات جاری کیں، بانیٔ پی ٹی آئی، بیرسٹر گوہر خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان تقریباً 2 گھنٹے تک ملاقات ہوئی۔آج راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی، وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات ہوئی تھی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں