113

عمران خان نے حکومت کو سرپرائز دے دیا

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کو پہلا بڑا سرپرائز دے دیا جس کے مطابق 26 نومبر کو راولپنڈی میں جلسے کے ساتھ ساتھ دھرنا بھی دیا جائے گا۔پی ٹی آئی اجلاس کے اندرونی ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان 26 نومبر کو اپنے خطاب میں حکومت کو چارٹر آف ڈیمانڈ دیں گے، چارٹر آف ڈیمانڈ میں فوری طور پر قبل از وقت شفاف انتخابات کا اعلان بھی شامل ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت اگر قبل از وقت انتخابات کا اعلان کرتی ہے تو تحریک انصاف انتخابی اصلاحات کے حوالے سے قانون سازی میں تعاون کی پیشکش کرے گی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ عمران خان حکومت کو مطالبات کی منظوری کے لیے مختصر وقت دیں گے جو 2 سے 3 دن تک ہوسکتا ہے اور اگر حکومت مطالبات منظور نہیں کرتی تو دھرنا طوالت اختیار کرے گا۔پاکستان تحریک انصاف نے مشاورتی اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کو راولپنڈی میں ایک ہفتے تک کے قیام کے بندوبست کی ہدایت کردی۔راولپنڈی علامہ اقبال پارک میں ابتدائی طور پر تقریباً 30 ہزار افراد کے لیے خیمہ بستی قائم کی جائے گی ، راولپنڈی پہنچنے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان حکومت کو مذید سرپرائز بھی دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقاتی کمیشن اور ایف آئی آر کا اندراج بھی چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں