9 مئی واقعات: چیئرمین پی ٹی آئی دہشتگردی کے مزید 3 مقدمات میں نامزد۔پولیس ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو دہشت گردی کے مزید 3 مقدمات میں نامزد کر دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جناح ہاؤس پر حملے کے کیس میں نامزد کر دیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عسکری ٹاور حملے کے مقدمے میں بھی نامزد کیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ماڈل ٹاؤن میں وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ پر حملے کے مقدمے میں بھی نامزد کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت 7 مقدمات درج تھے، جن کی تعداد اب 10 ہو گئی۔پولیس نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر 9 مئی کے واقعات پر پنجاب کے دیگر اضلاع میں دہشت گردی کے 19 مقدمات ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی کو ان مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق انویسٹی گیشن کے بعد لاہور میں دہشت گردی کے 3 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس نے مزید بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملتان کے 3، راولپنڈی کے 2، فیصل آباد کے 2 اور گوجرانوالہ کے 1 دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد ہیں۔
90