494

عسکری کی اعلیٰ قیادت کا کشمیریوں کی جدوجہد کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ) افواجِ پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حقِ خود ارادیت کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے یومِ یک جہتی کشمیر پر پیغام جاری کیا ہے۔افواجِ پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے کہا ہے کہ ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کشمریوں کا جذبۂ آزادی دبا نہیں سکتیں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 5 فروری کو یومِ یک جہتیٔ کشمیر قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں