124

عدالت نے حنیف عباسی کو معاون وزیراعظم کام سے روک دیا

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے حنیف عباسی کے عہدے سے متعلق شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی۔حنیف عباسی کی جانب سے احسن بھون ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے دلائل میں کہا کہ میں عدالت کی معاونت کروں گا، معاون خصوصی کا عہدہ دیگر پبلک آفسز جیسا نہیں ہے۔عدالت نے کہا کہ معاون خصوصی کا کام وزیراعظم کو مشورہ دینا ہوتا ہے جو بغیر نوٹی فکیشن بھی دے سکتے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ امید ہے آئندہ سماعت تک حنیف عباسی عوامی عہدہ استعمال نہیں کریں گے، کیوں کہ ایک سزا یافتہ شخص پبلک عہدہ استعمال نہیں کرسکتا۔احسن بھون ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایسا آرڈر نہ کریں، یہ تو حتمی ریلیف ہوجائے گا۔ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 27مئی تک ملتوی کردی ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں