107

عجیب ستم ظریفی سگا بھائی بہن کی دولت کے بعد جان کا بھی دشمن بن گیا

محمد اعجاز
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے ‘ڈڈیال
میرپور شہرکی رہائش پذیر خاتون بی بی محترمہ زیتون بیگم زوجہ انظر بیوہ کے ساتھ سگے بھائی محمد محبوب ولد محمد اسماعیل قوم بھٹی سکنہ میرپور مکھیا ڈی فور نے اپنی بہن زیتون بیگم جو کہ عرصہ 38 سال سے برطانیہ میں رہائش پذیر ہے اور اکثر بہن بھائیوں کی مدد اور خوشی غمی میں شرکت کے لئے آزاد کشمیر ضلع میر پور تحصیل ڈڈیال میں آتی رہتی تھی 2002 میں اپنے سگے بھائی محمد محبو ب کے کہنے پر 5 مرلہ کا پلاٹ17 لاکھ کا خریدا جو کہ اس ٹائم پلاٹ کی قیمت چھ لاکھ تھی بھائی نے بڑی چالاکی سے 11 لاکھ کا پہلے ہاتھ چونا لگایا جب کہ پلاٹ کی قیمت 17 لاکھ بہن کو بتائی اور محمد محبو ب نے یہاں بس نہ کی اور بہن کے زیور اور روپے دیکھ کر بہن کو یہ مشورہ دیا کہ ایک کوٹھی بنائیں گئے اور اسکو ایک اچھی قیمت پر فروخت کریں گئے بہن بھی اس بیروپیے کے بہانے میں آ گئی اور کوٹھی شروع ہو گئی محمد محبوب کو رقوم یو کے سے آ رہی تھی اور خود بھی عیاشی ہو رہی تھی اور آخر کوٹھی بھی تعمیر ہو گئی کوٹھی کے لیے بھیجی گئی رقوم سے کافی پیسہ سائیڈ پر لگا دیا گیا بہن نے ماں کا پیٹ جان کر دھوکہ کھایا اور بھائی کو بنا کر دی اب بھائی نے خود اپنے بچوں کے ساتھ ڈھیرا جما لیا ہے اور اب نوبت اس حد تک آ پہنچی ہے کے بھائی بہن کو جان سے مارنے کی دھمکی دے رہا ہے اور واپس برطانیہ جانے پر مجبور کر رہا ہے اسکے ساتھ محمد محبوب کی بیوی بیٹی اور لڑکا عمران بھی شامل ہیں واپس برطانیہ بھاگ جاؤ ورنہ تمہیں اغوا کروا دیں گے یہاں سے یا پھر مار دیں بیگم زیتون کاصدر ریاست آزاد کشمیر سردار یعقوب خان، پی ایم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید ،بیر سٹر سلطان محمود چوہدری ، ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدی طارق،ڈڈیال کے سینئیر جج سید کلیم حسین شاہ کے آگے درد مندانہ اپیل ہے کے میں اکیلی عورت ہوں بیوہ ہوں میری مدد کریں اور میرے سر کا چھت مجھے واپس دلائیں اور میری جان کو میرے سگے بھائی محمد محبوب اور اسکے فیملی سے بہت سخت جان کا خطرہ ہے کیونکہ کے وہ میرے واپس برطانیہ جانے پر میری کمائی کی بنائی ہوئی کوٹھی کو بیچ کھائیں گئے میری برٹش کونسل آسلام آباد سے بھی اپیل ہے کے مجھے میرا حق واپس دلایا جائے اور اس فراڈیے جھوٹے بھائی کو دفعہ420 کے تحت اسکے خلاف قانون سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائے
امیر معاویہ کی زندگی مسلم حکمرانوں کیلئے مشغل راہ ہے‘مفتی عبدالواحد
محمد اعجاز
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے ‘ڈڈیال
اہلسنت والجماعت آزادکشمیر کے سربراہ مفتی عبدالواحد ڈڈیالوی نے مرکز اہلسنت میں کاتب قرآن امیرالمومین حضرت سیدنا امیر معاویہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیر معاویہِ ؓکی زندگی مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے آپؓ نے 65لاکھ 64ہزار مربع میل رقبہ پر اسلامی حکومت قائم کرکے نصف دنیا پر اسلام کو غالب کیا ۔حضرت امیر معاویہؓ حضور اکرم کے خادم خاص کی حثیت سے تین سال آپکی رقابت میں رہے اور ساڑھے پانچ سو احادیث روایت کر کے امت تک پہنچائی آپؓ کا دور خلافت 19سال چھ ماہ پر مشتمل ہے حکومت 22رجب المرجب آپؓ کے یوم وفات پر سرکاری تعطیل کا اعلان کرے مفتی عبد الواحد ڈڈیالوی نے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھشت گردی کانشانے بننے والے اہلسنت والحماعت آزادکشمیر کے راہنماؤں مفتی اشتیاق احمد اورقاری ناصرعباسی کے قتل کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد دھشت گردوں سے غیر محفوظ ہوچکا ہے حکمران اپنی بے حسی پر مستعفی ہوجایءں ایک عرصے سے دھشت گردوں نے کراچی کو یر غمال بنا نے کے بعد راولپنڈی اسلام آباد کو اہلسنت علماء اور کارکنان کی مستقبل گاہ بنا لیاہے حکومت کی خاموشی سے ثابت ہوتا ہے کہ سب کچھ انکی مرضی سے ہو رہا ہے اگر حکومت اہلسنت کو تحفظ فراھم نہ کیا تو قیادت سے بغاوت بھی کر سکتے ہیں حکومت ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لے اب تک اہلسنت والجماعت آزادکشمیر کے ایک درجن سے زیادہ ذمہ دادروں کوٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایا جاچکاہے اہلسنت والجماعت کے قائدمولاناتصدق حسین کی عمرہ سے ادائیگی پر واپسی کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ۔مفتی عبد الواحد ڈڈیالوی نے کہا کہ شہیداء ناموس صحا بہ واھل بیت کا خون ضرور رنگ لائے گا شہیداء کے مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھیں گے
ڈپٹی کمشنر میر پور محمد طارق سے برطانیہ کے دورکنی وفد سے ملاقات
محمد اعجاز
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے ‘ڈڈیال
ڈپٹی کمشنر میرپور محمد طارق چوہدری سے برطانیہ کے دورکنی وفدکے ساتھ لندن برنس کمیونٹی کے سینر نائب صدر الحاج چوہدری محمد ریاض اور ممبربرنس کمیونٹی چوہدری محمد خادم چلایاروی سے ملاقات کی وفدنے ڈپٹی کمشنر کو تارکین وطن کے مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا وفد نے ڈپٹی کمشنر میرپور کو بتایا ہم اپنی محنت مزدوری کی غرص سے بیرون ملک برطانیہ میں ایک عرصہ مقیقم ہیں جذبہ سے خدمت کرتے ہیں اور کڑورں روپے کا زرمبادلہ بھجتے ہیں ان کے مسائل ترجیی بنیادوں پر حل کیا جائے انہوں نے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبد المجید کی دلی خوائش ہے آزادکشمیر کا خطہ ایک مثالی ایجوکشن خطہ بنے انہوں نے برطانوی وفد کو یقین دلایا آپ کے تمام کام بتدریخ حل کریں گے اس کے علاوہ چلایار کی تقسیم کے لئے بھی ڈڈیال انتظامیہ کو پابندکرتے ہوئے جلدفیصلہ کریں گے وفدنے ڈپٹی کمشنر میرپور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا وفدنے ڈپٹی کمشنر میرپور کو گرلز سکول چلایار کی طرف توجہ دلائی کہ یہاں پر ہمارے بے شمار مسائل تعلیمی اداروں کی حالت قابل رحم کئی کئی ماہ سکول ٹیچرزحاضر نہیں ہوتی ہماری بچیاں سخت زیر تاب ہے مڈل سکول پڑٹ جس میں بڑی بات سٹاف مکمل طور پر غیر حاضر رہتے ہے وفد نے غیر حاضر رینے والی ٹیچر کی نشاندی بھی کی جس پر ڈپٹی کمشنر چوہدری طارق فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی او ایلمنٹر ی کو اپنے چمبر فوری طور طلب کیا اور سختی سے کہا تارکین وطن ہمارے بھائی اپنے وطن کی خوشخالی کیلئے جس کے مسائل حل ہوں گے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں