اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)عام انتخابات کیلئے انتخابی عمل کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی اجرا کے حوالے سے ریٹرننگ افسران نے پبلک نوٹس جاری کردیئےقومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے آج کاغذات نامزدگی وصول کئے جارہے ہیں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل 22 دسمبر تک جاری رہے گاالیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے متعلق ہدایت نامہ جاری کر دیاگیا قومی اسمبلی کے امیدوار کی فیس 30 ہزار اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار کی فیس 20 ہزار روپے ہے، فیس نا قابل واپسی ہے کاغذات نامزدگی دفتری اوقات صبح 8:30 سے سہ پہر 4:30 تک جمع کر سکتے ہیں کاغذات نامزدگی کے ساتھ تجویز کندہ اور تائید کندہ کے شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپی منسلک کرنا ہو گی کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت تجویز کندہ اور تائید کندہ کا ووٹ سرٹیفیکیٹ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کا جاری کر دی منسلک کرنا ہوگاامیدوار گزشتہ 3 سال کا انکم ٹیکس ریٹرن کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک کرنا ہوگا پاسپورٹ کی مکمل کاپی کی نقول کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک کرے گاامیدوار فیس نقد یا بنک اور نیشنل بنک کی کسی شاخ میں جمع کرا سکتا ہےکاغذات نامزدگی کے ادا کی فیس بنک ڈرافٹ یا بنک کی رسید منسلک کرے گا
147