مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مری شہر کے پانچ میڈیکل سینٹروں کی طویل بندش پروزیراعظم پورٹل پر بھیجی گئی شکایت پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی گئی جس پر مری کی پانچ ڈسپنسریوں کوفوری بحال کرنے کی ہدایات جاری کرلیگئیں اس طرح پا نچ سال قبل انجمن بہودمریضاں تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال مری کی درخواست پرمحتسب پنجاب نے سی او ہیلتھ راولپنڈی کو مذکورہ میڈیکل سینٹرز کوعوام کی سہولت کیلئے فوری طورپرآپریشنل کرنے کاحکم دیاتھا لیکن میونسپل کارپوریشن کے انسپکٹر کو سنی بنک سینٹر میں رہائش دے دی گئی جس پردوسری چارڈسپنسریاں بھی فحال نہ ہوسکیں جس پر وزیراعظم پورٹل پر شکایت کی گئی اورکھلی کچہری میں انجمن بہبودمریضاں کی جانب سے فوری ڈسپنسریاں کوکھولنے اورٹی ایچ کیوہسپتال مری کی جگہ پرقبضہ کی کوشش پر بھی نوٹس لینے کاکہاگیا تھا جس کی نشاندہی سروے آف پاکستان سے کرانے کامطالبہ کیاگیا جس پر ایم پی اے لطاسب ستی نے ان ڈسپنسریوں کی فوری بحالی کے لئیاحکامات جاری کیئے۔
183