گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ )ممتاز بزنسمین طارق شریف بھٹی نے ماریشیس کے بزنسمین اصغر کو تمغہ امتیاز ملنے کی خوشی میں انکے اعزاز میں اسلام آباد کلب میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا،جس میں سابق پارلیمانی سیکرٹری جاوید اخلاص،سابق ایم پی سے شوکت بھٹی،سینئر صحافی احمد نواز کھوکھر کے علاوہ بڑی تعداد میں بزنس کمیونٹی،اعلی سول و فوجی افسران اور دیگر نمایاں شخصیات نے شرکت کی تقریب سے سینیٹر طلحہ محمود، سابق سفیر جنرل ر محمد سدید، صدر چیمبر آف کامرس ثاقب رفیق،وزارت خارجہ کےافسر نعیم اللہ خان،ڈاکٹر انعام الحق جاوید اور ایم پی اے ثریا نسیم نے بھی اظہار خیال کیا،طارق شریف بھٹی نے استقبالیہ سے خطاب میں اصغر بوگلہ کو تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے انکی بہترین خدمات پر حکومت پاکستان نے انہیں اس اعزاز سے نوازا جس سے ماریشیس کے لوگوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں اور ہمیں بھی بے حد خوشی ہوئی، پاکستان میں ماریشیس کے سفیر راشیدلے صوبیدار نے کہا ہے کہ پاکستان اور ماریشیس کے درمیان بہترین تعلقات میں طارق شریف بھٹی کا اہم کردار ہے،پاکستان میرا دوسرا وطن ہے،جس سے میری دیرینہ یادیں وابستہ ہیں، انہوں نے کہا کہ طارق شریف بھٹی اور ماریشیس لازم و ملزوم ہیں،ماریشیس کے لوگوں طارق شریف بھٹی پر فخر ہے ،دیگر مقررین نے معاشی اور سفارتی میدان میں طارق شریف بھٹی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے بارے میں سوچا،انہوں نے پاکستان اور اپنے شہر گوجرخان میں بہت بڑی سرمایہ کاری کر کے ملکی معیشیت کو سنبھالا دینے کی کوشش کی ہے،اصغر بوگلہ نے اپنے اعزاز میں اتنی بڑی تقریب منعقد کرنے پر طارق شریف بھٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان میں مجھے جن عزتوں سے نوازا گیا وہ میری زندگی کا سرمایہ ہے،باہر شدید بارش اور اندر خوبصورت ماحول کو شرکا نے خوب انجوائے کیا۔
87