90

ضمنی الیکشن میں عوام امپورٹد امیدواروں کو مسترد کردینگے،راجہ نزاکت

ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لونگا پی پی 7کے عوام کے مسا ئل کو حل کرنے کے بجا ئے مزید الجھا دیا گیا عوام مفاد پرست سیاستدانوں کے چہرے پہچان لے کلرسیداں کے عوام پرانے جن کو چار چار مرتبہ دیکھ چکی ہے ان کی چھٹی کرا دے گئی ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف کے سینٸر رہنماء اور امیدوار برائے پی پی 7انجینئر راجہ نزاکت حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوٸے کہا انہوں نے کہا کہ کلر سیداں کے عوام ضمنی الیکشن میں مفاداتی اور امپورٹیڈ امیدواروں کو بری طرح مسترد کردیں گے جس طرح عمران خان وطن عزیز کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اسی طرح کلر سیداں کے غیور عوام کو لڑنا ہوگی انہوں نے کہا کہ مفاداتی سیاستدان کسی کا نہیں ہوتا اسے جہاں مفاد نظر آٸے وہ اپنے آپ اور عوامی مینڈیٹ کو بیچنے کے لیے تیار ہوتا ہے عمران خان نے اس قوم کو باشعور بنا دیا ہے اوراب یہ ہمارا کام ہے کہ ہم ان آزمائے ہوئے لوکوں کو مسترد کردیں انہوں نے کہا کہ صرف دعوے نہیں بلکہ کام کرونگا اوراگر حلقہ کے عوام نے اعتماد کیا تو کوشش کرونگا کہ مساٸل کی چکی میں پستے متوسط طبقے کے نوجوان کو ہنر مند بناوں تاکہ نہ وہ صرف اپنے لیے بلکہ معاشرے کے لیے بھی مفید شہری بنیں انہوں نے کہا کہ میرا منشور عوامی خدمت اور امپورٹیڈ امیدواروں سے کلر سیداں کے عوام کو نجات دلانا ہے اور اس مشن کو ہر صورت جاری رکھوں گا اور انشاءاللہ کامیابی مقدر بنے گی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں