104

ضلع راولپنڈی میں 16 سستے رمضان بازارکل سے فعال ہونگے

راولپنڈی( پنڈی پوسٹ نیوز) رمضان المبارک کی آمد کے باعث راولپنڈی ضلع میں 16 سستے رمضان بازار کل سے فعال کر دیئے جائیں گے آج منگل سے سستے بازاروں کی تنصیب شروع ہو گی جو شام تک مکمل کر لی جائے گی ہر سستے رمضان بازار کنو پی میں لگائے جائیں گے داخلہ واک تھرو گیٹ سے ہو گا، ان میں محکمہ زراعت کی فیئر پرائس شاپس بھی ہوں گی ہر سستے بازار کے ساتھ مفت آئے، ستے آئے، ستی چینی کے الگ اسٹال بھی ہوں گے ، ہر بازار میں اسٹالوں کی الا ٹمنٹ مکمل کر لی گئی ہے تمام اسٹال ہولڈر ز کو آج شام اسٹالوں پر سامان سیٹ، کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں، سیکیورٹی کے لئے پولیس سول ڈیفنس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں بھی لگادی گئی ہیں ، ڈپٹی کمشنر نے یکم رمضان سے 30 رمضان تک گرانی کنٹرول کرنے کے لئے تمام تحصیلداروں ، نائب تحصیلداروں ، گرداوروں سینیر پٹواریوں کو بھی پرائس مجسٹریٹ کے اختیارات سونپ دیئے ہیں تمام پرائس مجسٹریٹ موقع پر گرانی پر 2 ہزار سے 50 ہزار روپے تک جرمانہ اور 72 گھنٹوں تک جیل بھی بھجوا سکیں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں