82

صدرمملکت کا بنوں حادثہ کے شہداء کے اہلخانہ کو ٹیلیفون

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)صدر مملکت کا 20 دسمبر کو بنوں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے ورثاء سے ٹیلی فون پر اظہار افسوس.صدر مملکت نے سپاہی بابر ایوب اور لانس نائیک حلیم کے ورثاء سے ٹیلی فون پر بات کی ,صدر مملکت نے شہداء کو ان کی بہادری ، فرض شناسی اور قوم کیلئے قربانی پر خراج تحسین پیش کیا,دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی ،قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ،دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے تک اپنے مشن سے نہیں ہٹیں گے ،صدر مملکت نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا، قوم کیلئے خدمات کو سراہا.صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا، صبر جمیل کی دعا کی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں