221

صداقت عباسی کے خلاف نظریاتی ورکروں کی بغاوت

ظاہر ستی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی میں تحریک انصاف باہمی اختلافات کا گڑھ بن چکی ہے شمالی پنجاب کے صدر صداقت علی عباسی کے خلاف پارٹی کے نظریاتی ورکر علم بغاوت بلند کردیا ہے من پسند افراد کو عہدوں سے نوازا گیا جس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی ڈویژن میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے چند دن پہلے راولپنڈی میں راجہ محمد علی و دیگر نے پروگرام میں پارٹی کے تنظیمی عہدیداروں پر شدید تنقید کی سنئیر رہنماؤں کو سائیڈ لائن کیا گیا جس کی وجہ سے پارٹی کے رہنماؤں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے اس حوالے سے تمام سنئیر قیادت نے صداقت علی عباسی کے شمالی پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا اور سنیئر قیادت کو ازسرنو تنظیم سازی کی اپیل کی اس حوالے سے فخر کوہسار پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر رہنما سابق تحصیل ناظم مری سردار محمد سلیم خان کے ساتھ یوگی ریسٹورنٹ اسلام آباد پر تمام رہنماوں نے ملاقات کی اور بعد از اجلاس مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گزشتہ روز اسلام آباد شکر پڑھیاں کے مقام پر ضلع راولپنڈی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سابق ناظم تحصیل مری سردار محمد سلیم تھے اجلاس میں ضلع راولپنڈی تحریک انصاف تنظیم کے پریزیڈنٹ شہریار ریاض اور جنرل سیکرٹری کرنل راجمل صابر راجہ کے علاوہ سینئر رہنما تحریک انصاف سابق MPA کرنل ر شبیر اعوان حلقہ NA.57 سے متعلقہ تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد اور موجودہ صدر تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی شرکت کے ساتھ ڈپٹی سیکرٹری ضلع راولپنڈی راجہ ارشد سیکرٹری اطلاعات ضلع راولپنڈی جرجیس جنجوعہ ضیاد کیانی سید علی طاہر سردار آصف میٹروپولیٹن راولپنڈی کے صدر راجہ محمد علی واحد چیرمین pti راولپنڈی یونین کونسل27مسلم ٹاؤن الحاج اظہر اقبال ستی ڈپٹی سیکرٹری میٹرو پولیٹن اقبال سبحانی صاحب رہنما پی ٹی آی سردار بلال اور سردار سلیم صاحب کے صاحبزادے و ایڈوایزر پی ٹی آی سردار منصور نے شرکت کی اجلاس کا مقصد ضلع راولپنڈی میں جاری تحریک انصاف تنظیموں کو درپیش مساہل پر سیر حاصل گفتگو ہوئ تمام معزز مہمانوں تنظیمی عہدیداروں رہنماوں نے اپنی اپنی راے کا اظہار کیا اور ہونے والی غلطیوں کی نشاندئی کی مشرکہ اعلامیہ میں ایک بات پر تمام رہنما متفق ہوے تنظیموں کو ساہیڈ لائن کرنے اور کمنٹونمنٹ کے الیکشن میں دیے جانے والے ٹکٹس جو کہ تنظیموں بلخصوص ضلعی صدر و جنرل سیکرٹری کی مشاورت کے بغیر دیے گئےجس وجہ سے رزلٹ کے زمہدار بھی شمالی پنجاب کے صدر صداقت علی عباسی ہیں جنہوں نے ٹکٹس کو فائنل کیا اور جب رزلٹ پارٹی کے خلاف آے تو انہوں نے ہوشیاری اور چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہوے ضلعی صدر اور میٹرو پولیٹن کے صدر کو بغیر شو کاز کے ان کی جگہ دوسرے لوگوں کے نوٹفکیشن رات کی تاریکی میں کر دہے جبکہ ضلعی صدر شہریار ریاض صاحب اس وقت ملک سے باہر نجی دورے پر گیے ہوے تھے ضلعی قیادت کا یہ مطالبہ ہے کیونکہ اس وقت پورے ضلعے میں اس وقت پارٹی ورکرز اور تنظیموں کے ساتھ ہونے والی زیادتی نا انصافی کا اصل زمہدار صدر شمالی پنجاب صداقت علی عباسی ہے اسلیے صدر شمالی پنجاب صداقت علی عباسی کو فورا عہدے سے ہٹایا جاے اگر صداقت عباسی کو عہدے سے نہ ہٹایا گیا تو آنے والے بلدیاتی الیکشن مین پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا ہم نے بہت پہلے کہا تھا کہ مقامی کارکنان کو سائیڈ لائن کیا جارہا ہے مجبوراً حقیقی کارکن اپنی حکمت عملی کا ثبوت دیں گےآج تک وہ سیاسی و سماجی شخصیات کبھی کامیاب نہ ہوئیں جنہوں نے مقامی سطح پر کارکنان کو عزت نہ دی اور صحافی برادری سے مشاورت نہ کی سردار محمد سلیم خان ایک زیرک سیاست دان ہیں اور منجھے ہوئے سیاسی کرئیر کی وجہ سے میدان سیاست کو سمجھتے ہیں یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ اگر سردار محمد سلیم خان 2018 میں الیکشن میں حصہ لیتے تو شاید موجودہ قیادت آج اسمبلی کی دہلیز پر نہ ہوتی لیکن افسوس کہ جن سیاسی قد آور شخصیات نے پارٹی اور علاقہ کے لیے قربانی دی ان کو نظر انداز کیا گیا جس کا رزلٹ آنے والے الیکشن میں بہت سے سیاسی پنڈتوں کی آنکھیں کھول دے گا اب بھی وقت ہے درست سمت کا تعین کیا جائے ورنہ 2023 کا الیکشن تمام رعنائیوں کے ساتھ پرانے پھولوں کو صرف مزار جمہوریت کے لیے چھوڑ دے گا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں