طاہر محمود ستی‘ نمائندہ پنڈی پوسٹ
کوٹلی ستیاں عام انتخابات 2018 میں این اے 57 میں زبردست معرکے کے بعد کامیاب امیدوار ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے میجر لطاسب ستی نے اسمبلیوں کی طرف رخ کیا مگر ان کی بانسبت ہارنے والے امیدواران نے ایسی چپ سادھ لی کہ ان کے سیاسی بیان سننے کو ترس گئے راجہ اشفاق سرور سابقہ صوبائی وزیر ہارنے کے بعد تو سیدھے ہپستال پہنچ گئے ہارنے کا غم تھا یا کچھ اور بہرحال اللہ پاک انکو شفاء کاملہ عطاء فرمائے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے این اے 57 اور 53 سے شکست کے بعد این اے 124 لاہور کا رخ کرلیا پی پی پی کی لیڈی امیدوار ایم این اے مہرین انور راجہ اور امیدوار ایم پی اے سجادحنیف عباسی بھی الیکشن کے بعد بلکل نظر تک نہ آئے بہرحال یہ تو حال ہے شکست زدہ ایم پی ایز اور ایم این ایز کا, جیتنے والے ایم این اے صداقت علی عباسی نے الیکشن کے فورا بعد عوام کا شکریہ ادا کرنے کیلئے کچھ یوسیسز کا دورہ کیا پھر ایسی خاموشی اختیار کرلی کہ انکے اپنے سپورٹرز ان سے ملنے کو ترس گئے میجر لطاسب ستی ممبر صوبائی اسمبلی جس طرح عوام کی ووٹ کو عزت دیتے ہوئے ہر پندرہ سے بیس روز بعد کوٹلی ستیاں ایک نئی خوشخبری لیکر پہنچ جاتے ہیں اسی طرح صداقت علی عباسی کو بھی چاہیے کہ کم از کم ایم این اے ہونے کا حق ادا کریں ایم پی اے میجر لطاسب ستی نے کوٹلی ستیاں کیلئے اپنی محنت شروع کر رکھی ہے امید ہے کہ اگلے پانچ سال میں کوٹلی ستیاں تحصیل مری کے برابر ہوگی میجر لطاسب ستی کی کوششوں کے باعث صوبائی وزیر یاسر سرفراز کے بعد ایک اور صوبائی وزیر ہاؤسنگ و پبلک ہیلتھ انجئیرنگ میاں محمود الرشید نے گزشتہ روز ایم این اے صداقت علی عباسی اور میجر لطاسب ستی کے ساتھ بلک واٹر سکیم منصوبے کے حوالے سے مری و کوٹلی ستیاں کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چئیرمین عارف عباسی چئیرمین یوسی گہل عمرفاروق ستی صاحب و دیگر انکے ہمراہ تھے بلک واٹر سکیم منصوبہ جو عرصہ دراز سے بند پڑا ہوا تھا میجر لطاسب ستی نے منتخب ہونے کے چند مہنیے بعد عوام سے کیے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے اسے بحال کرنے کے احکامات جاری کروائے صوبائی وزیر ہاؤسنگ و پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ میاں محمود الرشید نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو سارے کام کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کرے گی کمیٹی میں پبلک ہیلتھ کا ایک نمائندہ,اسسٹنٹ کمشنر اور ایک عوامی نمائندہ شامل ہیں کمیٹی کو دو ہفتوں میں مکمل منصوبہ کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کرنی ہوگی میجر لطاسب ستی کی صرف تین ماہ کی کارکردگی سے ہی جائزہ لیا جاسکتا ہے کہ کوٹلی ستیاں کو ایک قابل فخر نمائندہ ملا ہے یہی نہیں بلکہ گزشتہ ماہ وزیر سیاحت یاسر سرفراز کے دورہ کوٹلی ستیاں کے بعد کوٹلی ستیاں چئیر لفٹ اور ٹوارزم پوائنٹ کیلئے 20 ملین روپے منظور کروائے گئے ہیں کوٹلی ستیاں میں 20 ملین روپے سے ٹوارزم پوائنٹ بنائے جائیں میجر لطاسب ستی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ کوٹلی ستیاں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرونگا کوٹلی ستیاں کو ٹوریسٹ سٹی بنا کر ہی رہوں گا ٹوریسٹ سٹی کے بننے سے میرے علاقے کے نوجوانوں کو روزگار ملے گا علاقہ مزید ترقی یافتہ بنے گا جنگلات کی کٹائی کو رکوانے کیلئے کوٹلی ستیاں کیلئے گیس کی منظوری
بھی کروانے کی کوشش کر رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ انھوں ختم کی گئی یونین کونسلز کی بحالی کیلئے بھی وزیر اعلی پنجاب سے منظوری لے لی
ہے بہرحال میجر لطاسب ستی عوامی نمائندہ بن کر کوٹلی ستیاں کے مسائل کو حل کروانے کا دن رات محنت جاری رکھے ہوئے ہیں گوکہ میجر لطاسب ستی کو وزرات نہ ملی مگر حلقے کی عوام کے ووٹ کا حق ادا کردیادوسری طرف ایم این اے صداقت علی عباسی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں بظاہر وہ میجر لطاسب ستی کیساتھ وقتا فوقتا کوٹلی ستیاں کا چکر لگاتے رہتے ہیں مگر اب تک وہ کسی بڑے پراجیکٹ کی منظوری نہ کرواسکے آنیوالے وقت میں شاید وہ کوٹلی ستیاں مری کیلئے ہاتھ پاؤں مار سکیں کوٹلی ستیاں تحصیل گزشتہ دس سالوں کی بانسبت قدرے بہتری کی امید رکھی جاسکتی ہے میجر لطاسب ستی آنیوالے ہر نئے دن کیساتھ اپنے حلقے کی عوام کو ایک نئی خوشخبری سناتے ہیں میجر لطاسب ستی کیساتھ ساتھ لیڈی ایم پی اے سمابیہ طاہر ستی کا بھی کردار بڑا واضع ہے وہ بھی میجر کے ساتھ شانہ بشانہ چل کر کوٹلی ستیاں کو ترقی یافتہ بنانے میں سرگرم ہیں۔
92