صحافت کے میدان میں ہفت روزہ پنڈی پوسٹ نے قلیل وقت نمایاں مقام حاصل کیا ہے ہفت روزہ پنڈی پوست بجا طور پر خطہء پوٹھوار کا نمائندہ اخبار بن کر صحافت کے اُفق پر اُبھرا اور آج اس نے مسلسل اشاعت کے چار سال مکمل کر لئے ہیں ، صحافت برائے خدمت کی بنیادی پالیسی کا علمبردار ہفت روزہ اہل خطہء کے مسائل کو زیر بحث لاتا ہے جنہیں عام قارئین سے لے کر ایوانوں میں براجمان ارباب اختیار تک زیر مطالعہ لاتے ہیں اور بارہاء پنڈی پوسٹ کے فورم سے اجاگر کئے جانے والے مسائل کے تدارک کی سمت میں اقدامات کئے جاتے ہیں جو اس ہفت روزہ کے اعلیٰ صافتی معیار اور اچھی ساکھ کا بین ثبوت ہے ان تمام کامیابیوں کے پیچھے ادارے کے مدیر عبدالخطیب چوہدری کی شبانہ روز انتھگ محنت واضح طور پر کارفرماء نظر آتی ہے جنہیں بفضل خدا پیشہ وارانہ صلاھیتوں کے حامل تجربہ کار صحافیوں کے علادہ کہنہ مشق نوجوان صحافیوں کی ابھرتی ہوئی کھیپ کا ساتھ میسر ہے جن کی خبریں فیچرز کالم سٹوریز اور خوبصورت تحریریں پنڈی پوسٹ میں مستقل شائع ہوتی ہیں ۔ راقم کا نام مقامی سظح پر مطبوعہ صحافت کے ضمن میں اسی ہفت روزہ میں ایک تحریر کی پیشانی پر شائع ہوا تھا بعد ازاں خبریں کالم اور سٹوریز شائع ہوئیں جنہیں قارئین پندی پوسٹ میں خاطر خواہ پذیرائی نصیب ہوئی روز اول سے تا حال پنڈی پوسٹ کے ساتھ قائم ہونے والے تعلق میں کبھی بدمزہ صورتحال پیش نہیں آئی جس سے اس بات کااندازہ لگایا جا سکتاہے کہ ادارہ اپنے لکھاریوں کو ہمیشہ حیثیت دیتا ہے ، البتہ صحافیوں کے تحفظ اور حقوق کے حوالے سے کام کرنے کی ضرورت ہے اُمید ہے آئندہ یہ نقطہ بھی پالیسی کا حصہ ہو گا ، دعا ہے کہ رب تعالیٰ نے جو کامیابیا ں پندی پوسٹ کو ان چار سالوں میں عطاء فرمائی ہیں ان میں روز افزوں اضافہ ہتا رہے اور پنڈی پوسٹ ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے روزنامہ کا درجہ حاصل کر لے ۔{jcomments on}
123