126

صاف پانی کیس،قمر السلام راجہ احتساب عدالت سے باعزت بری

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)قمرالسلام راجہ صاف پانی کیس میں احتساب عدالت سے بری،2018 کے انتخابات میں الیکشن کمپین کے دوران انھیں حراست میں لیا گیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر سابق ایم پی اے و چیئرمین پیف انجینئر قمرالسلام راجہ کو احتساب عدالت نے صاف پانی کیس میں باعزت بری کر دیا ہے پنڈی پوسٹ سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے مسلم لیگ ن کے چاہنے والوں کی فتح ہوئی ہے آج یہ بات سب پرو اضح ہو گئی ہے کہ گرفتار ی اور کیس میں پھنسانا محض انتقامی کاروائی تھی۔صاف پانی کیس میں باعزت بریت نیب کے منہ پر تمانچہ ہے مریم نواز نے قمرالسلام راجہ کی ٹویٹر اکاونٹ پر ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بہت مبارک ہو،اسی طرح ایک ایک کر کے تمام جھوٹے مقدمات اپنے انجام کو پہنچیں گے انجام کا آغاز ہو چکا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں