راولپنڈی (نیٹ نیوز)شیخ رشید احمد کی جانب سے اپنے بھائی کے انتقال کی خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔اُن کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع ہے کہ میرے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ان کی نماز جنازہ آج بروز بدھ شام 6 بجے کوٹ رادھا کشن میں اداکی جائے گی۔
137