180

شہید بے نظیر بھٹوکی سالگرہ تقریب کا انعقاد

کلرسیداں(نمائندہ خصوصی )سابق وزیراعظم پاکستان شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی 69سالگرہ مبارک پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے دفتر میں منائی گئی اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر سابق ناظم محمد اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کی ہے کہ ان کے مشن پر عمل کرتے ہوئے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے فلسفے کے عین مطابق آئین کی حکمرانی اور پارلیمان کی بالادستی کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریبات منعقد ہو رہی ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ قوم اپنی عظیم قائد کو نہیں بھولی،محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جس نظریے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دیا وہ نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اٹھارہویں آئینی ترمیم کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، پارلیمان کو بے توقیر کیا جارہا ہے، مگر ہم یہ پرعزم عہد کر رہے ہیں کہ جمہوریت سے نفرت کرنے والوں کا ہر قدم پر مقابلہ کریں گیمحمداعجاز بٹ کا مزید کہنا تھا کہ آج ملک کا ہر طبقہ مرحومیوں کا شکار ہے، خاص طور پر نوجوان مایوس ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی ان محرومیوں اور مایوسیوں کو ختم کرے گی۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی طویل جدوجہد، عظیم قربانی اور انسان دوست فلسفہ لازوال ہیں، جن کی بدولت پاکستانی عوام کی حتمی فتح اب قریب ہے۔ اسلامی دنیا کی پہلی منتخب وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 69 ویں یومِ ولادت کے موقع پر ایسے میں ہر محبِ وطن پاکستانی کا دخترِ مشرق کے عوام دوست ویژن کی کمی محسوس کرنا فطری ردعمل ہے۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے محمد اعجاز بٹ نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو ایک تحریک کا نام ہے اور عوامی تحریکیں تاریخ کی مائیں ہوتی ہیں، نئے ادوار کو جنم دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور سیاسی رہنما شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے عوامی سطح پر جمہوری سوچ کو پروان چڑھایا تو دوسری جانب ایک منتخب وزیراعظم کی حیثیت سے آئین و پارلیمان کی بالادستی کے لیئے ہم آہنگی پیدا کی۔انہوں نے کہا کہ عوام دشمن قوتوں کی جانب سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو پر کیئے جانے والے مظالم پر انسانیت ہمیشہ شرمندہ رہے گی، جو ان کے والد، دو بھائیوں اور بے شمار ساتھیوں کو قتل کرنے اور خود انہیں پابند سلاسل بنانے سے شروع ہو کر جھوٹے مقدمات اور پروپیگنڈہ سے بھی آگے جاتے ہیں،شہید محترمہ بینظیر بھٹو پر ظلم کے پہاڑ اس لیئے توڑے گئے، کیونکہ ظالموں کو معلوم تھا کہ ‘دخترِ مشرق’ صرف قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی فکر و جدوجہد کی وارث نہیں، وہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کے نظریئے اور ویژن کی بھی علمبردار تھیں۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو آمریت، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف آنے والے نسلوں کے لئے ایک امید اور ولولے کی علامت بن چکی ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ میں عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنہوں نے ایک لمحے کے لئے بھی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو فراموش نہیں کیا۔ تاریخی طور پر پاکستانی قوم اپنے محسنوں کو فراموش کرتی ہے نہ دشمنوں کو پہچاننے میں غلطی۔ انہوں نے قوم کو یقین دلایا کہ وہ اپنی شہید ماں کے اس نامکمل مشن کو پورا کرنے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے، جو پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط بنانے اور عوام کو خوشحال بنانے کا مشن تھا۔ سالگرہ کے موقع پر پر پیپلز پارٹی تحصیل کوٹلی ستیاں محمد فیاض کیانی سٹی صدر نوید اختر مغل جنرل سیکرٹری نصیراختر بھٹی،ماسٹر غالب حسین اطلس بھٹی،عزیزپاشا،رضوان کیانی،وقاص محبوب ،حاجی نذیر احمد بٹ، مرزا اسلام شیخ مفتی محمد اسحاق بٹ فیصل اعجاز بٹ ،ملک صفدر محمد سفیان ابراہیم بٹ جہانگیر مغل مرزا عمران مرزا رامش ،راجہ مناظر، محمد نفیس بٹ ،شیخ کامران، مرزا خلیل، حمزہ مغل ،علی مغل دانش اعجاز بٹ ،عمر بھٹی بلاول بھٹی ،راجہ عمر جاوید، قیصر محمود ،نصرت محمود صوبیدار محمد شبیر ،راحت انور،،اظہر بھٹی،امتیاز بھٹی،عمیر سٹی سمیت دیگر کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی آخر میں محمد اعجاز بٹ اورعاطف اعجاز بٹ نے تمام پارٹی ورکروں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں