23

شہری کے گھر سے نقد رقم، طلائی زیورات و دیگر سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار

تفصیلات کے مطابق محمد بشارت ولد سہینچی خان ساکن نور پور تحصیل جنڈ نے تھانہ بسال میں مقدمہ درج کروایا کہ مورخہ 25 اپریل 2025 کو گندم کٹائی میں مصروف تھا فواد حسین اور اللہ داد نے میرے گھر سے نقد رقم، طلائی زیورات، ٹریکٹر اور موٹرسائیکل کے کاغذات چوری کر کے لیے جن کے ساتھ راضی نامہ کی کوشش کرتے رہے مگر اب ہر دو سینہ زوری پر اتر آئے ہیں۔ تھانہ بسال پولیس نے مقدمہ کی تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزم فواد حسین ولد عبدالکبیر سکنہ نور پور تحصیل جنڈ کو گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں