106

شہری نے ڈیوٹی پر معمورپولیس جوانوں پر گاڑی چڑھادی

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ )شہری کا ڈیوٹی پر موجود پولیس جوانوں پر گاڑی چڑھانے اور زخمی کرنے کا معاملہ زخمی جوان کوفوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیاایگل ڈیوٹی پر مامور جوان ای الیون میں معمول کی گشت پر تھے کالے شیشوں والی ایک گاڑی میں دو افراد اسلحہ کی نمائش کررہے تھےپولیس جوانوں نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی ڈرائیور نے گاڑی پولیس کے جوانوں پر چڑھا دی جس سے ایک جوان کنسٹیبل غلام رسول زخمی ہوگیاگاڑی میں سوارشخص نے اسلحہ لہراتے ہوئے کہا کہ آپ کو گاڑی چیک کرنے کا مزہ چکھاتے ہیں گاڑی کے ڈرائیور نے گاڑی دوبارہ بھگانے کی کوشش کی تو وہ فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی پولیس جوانوں نے ایک شخص چوہدری ثاقب تصدق کو اسلحہ سمیت قابو کرلیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے سینئر افسران بھی موقع پر پہنچے اور واقعہ کا جائزہ لیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں