73

شہریوں کوجھانسہ دےکر لوٹنے والاگینگ گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلر سیداں پولیس کی موثر کاروائی،شہریوں کو جھانسے سے گاڑی میں بیٹھا کر انکو لوٹنے والا گینگ کا سرغنہ گرفتار،ملزم سے مسروقہ رقم01 لاکھ روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شہریوں کو جھانسے سے گاڑی میں بیٹھا کر انکو لوٹنے والے گینگ کے سرغنہ کاشف عرف کاشی کو گرفتار کرلیا،ملزم سے مسروقہ رقم01 لاکھ روپے برآمد ہوئے،ملزم جھانسے سے خواتین کو اپنی گاڑی میں بیٹھاتے اور گن پوائنٹ پر ان سے سب کچھ چھین لیتے تھے،ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے ایس ایچ او کلر سیداں اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سادہ لوح شہریوں کو انکے اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں