139

شہریوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، ڈاکو اسلحہ سمیت پکڑاگیا

جہلم تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ با با مہدی شاہ میں ڈکیتی کی کوشش شہریوں نے ناکام بنا دی، ایک ڈاکو کو اسلحہ سمیت پکڑ لیا گیا، جبکہ دوسرا ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس کی بھاری نفری موقعے پر پہنچ گئی، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ بابا مہدی شاہ کی رہائشی خواتین بینک سے رقم لیکر گھر جارہی تھیں کہ تعاقب کرتے ہوئے موٹر سوار ڈاکوؤں نے خواتین کو اسلحہ کی نوک پر روک لیا خواتین کے شور واویلا کرنے پر شہری اکٹھے ہوگئے، اس طرح شہریوں نے ڈکیتی کی واردات کو ناکام بناتے ہوئے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا، دورانِ تلاشی ڈاکو سے 2 عدد پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئیں، شہریوں نے اسلحہ سمیت ڈاکو کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں