چکوال(رپورٹنگ ٹیم عبدالغفور منہاس ،ثقلین یاسین )ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ ثناءخوان مصطفی ﷺ خالد حسنین خالد کو جامعة المصطفیٰ میں آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کر دیا گیا، نمازجنازہ ریلوے گراﺅنڈ میں ادا کی گئی جس میں ایک محتاط اندازے کے مطابق سوا لاکھ کے قریب افراد نے شرکت کی ۔نمازجنازہ پیر سید امین الحسنات شاہ آستانہ عالیہ بھیرہ شریف نے پڑھائی ۔پیر حسنین فاروق شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ چورہ شریف، صاحبزادہ ندیم سلطان قادری سجادہ نشین جھونگل شریف، پیر سید عاشق حسین شاہ میال شریف، پیر سید سلطان شاہ ہمدانی میال شریف، خلیفہ مجاز گھمکول شریف اسلام آباد رانا شیر خان، صاحبزادہ تسلیم احمد صابری(ARY,QTv) اور ملک کے معروف نعت خوان الحاج صابر سردار فیصل آباد، شہزاد حنیف مدنی لاہور، بدر الاسلام بدر، افتخار رضوی، ریحان حبیب سہروردی، سید اسدکاظمی ،سردار خالد اسلام آباد جبکہ مقامی علمائے کرام و مذہبی شخصیات پیر سید ریاض الحسن شاہ ،استاذ العلماءعلامہ عبدالحلیم نقشبندی، حافظ ظہیر احمد نعیمی ،علامہ شفیق احمد رضوی، ملک زعفران زولفی ایڈووکیٹ ،قاری عاشق حسین ،علامہ منصب ساقی،صاحبزادہ پیر عبدالقدوس نقشبندی،ملک آصف ایڈوکیٹ امیر تحریک لبیک ضلع چکوال پیر سید حسنین محمود شاہ سیفی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر شفقت حسین ملک، راجہ ثناءالحق ایڈووکیٹ، سردار عامر لطیفال، ملک محمد حفیظ انجم ،محمد خان تترال ،قاری شوکت محمود تترال اور دیگر معروف شخصیات نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ میں سیکورٹی کے فرائض علامہ اصغر ضیاءاور ڈاکٹر ریاض الدین ضیاءکے ذمہ تھے جبکہ پولیس کی بھاری نفری اور ایلیٹ فورس کے اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ خالد حسنین خالد کے قریبی ساتھیوں علامہ نوید حیدری ،مسعود شاکر، غلام مصطفی تبسم اور دیگر نے تدفین کے معاملات سنبھال رکھے تھے ۔خالد حسنین خالد کی نمازجنازہ میں توقعات سے بڑھ کر روحانی ،مذہبی شخصیات اور عاشقان رسول نے شرکت کی۔ جبکہ ان کی تدفین جامعة المصطفیٰ چوآچوک چکوال میں کی گئی۔
305