شہباز آئندہ سال وزیراعظم نہیں رہیں گے،مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا شہباز شریف 2027 تک وزیراعظم رہیں گے ،حکومت نے ایک بھی ایسا بل پاس نہیں کیا جو عوام کے حق میں ہو۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اس لیے مشکل میں ہے کہ سیاسی ڈھانچہ درست نہیں، اس لیے مسائل کا شکار نہیں  کہ  سیاستدان برے ہیں۔انہوں نے کہا کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے ، ایم کیو ایم نے شہر کو بوری بند لاشوں کے سوا کیا دیا ہے ۔مفتاح اسماعیل نے کہا میری خواہش ہے موثر بلدیاتی نظام ہو، بلدیاتی ادارے مضبوط کرنے کا موثر نظام نہیں تو نئے صوبے بنادیں۔ انہوں نے کہا کہ 2008 میں جمہوریت بحال ہوئی تو بلدیاتی نظام ختم کردیا گیا، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔انہوں نے کہا آبادی کوکنٹرول کرنا ہوگا، 2 کروڑ سے زائد بچے اسکول نہیں جاتے 


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.