گو جر خان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)برصغیر کے عظیم سپہ سالار شہاب الدین محمد غوری شہید،انکے 3گمنام محافظین اور مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان علیہ رحمہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اخبار فروش یونین گوجرخان نے انکی مغفرت وبلندی درجات کی دعا کیساتھ غوری مزار کے انتظامات وصفائی ستھرائی کی صورت حال کوقدرے بہتر قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر اے کیو خان کے ویژن کے مطابق سپہ سالار کے مزار مبارک و یاد گار کو پہلے کی طرح نہ صرف بحال کیا جائے بلکہ نئی نسل کی کردار اور ذہن سازی کیلئے حکومتی سطح پرتمام تر انتظامات کو حکومت سنبھال کر شایان شان سالانہ برسی اور دیگر تقریبات کا انعقاد یقینی بنائے، یہ احساسات و مطالبات گوجرخان میڈیا سینٹر اخبار مارکیٹ کے سابق سیکرٹری ارشد ملک مرحوم کی سالانہ برسی کے حوالہ سے غوری مزار کے احاطہ میں اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکا خان کے معاون خصوصی و چیئرمین میڈیا سنٹرمنیر احمد ملہوترہ کی زیر صدارت ختم شریف کے شرکاء اور مزار مبارک پر حاضری دینے والے اخبار فروشوں اور صحافیوں نے کئے،مرحوم کے برادر اصغر عنصر ملک کی جانب سے ختم شریف کی اس منفرد تقریب میں گوجرخان میڈیا سینٹر کے وائس چیئرمین بشیر احمد سیٹھی، جنرل سیکرٹری ملک امجدحسین،کوآرڈ ینیٹر یاور ملہوترہ،طارق گل،عبدالر حیم اعوان،عرفان مرزا،عنصر ملک، آصف عمران،واصف سیٹھی،راجہ غلام جیلانی قیصر،بلال رحیم اعوان، عبدالرحمن ملہوترا نے بھی شرکت کی،تلاوت کلام پاک،نعت اور ختم شریف کے بعد شرکاء کے اعزاز میں خصوصی طور پرظہرانہ کااہتمام بھی کیا گیا
254