240

شوہر نے ڈندوں کے وار سے بیوی کو قتل کر دیا

چوھدری محمد اشفاق
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے شاہ باغ
شاہ باغ کے نواحی قصبہ آراضی بانڈی میں شوہر نے اپنی اہلیہ کو ڈندوں کے وار سے قتل کر ڈالا ہے شرافت علی جو کہ تحصیل کہوٹہ کے گاؤں نڑھ کا رہائشی ہے جو عارضی طور پر کلرسیداں شاہ باغ کے گاؤں آراضی بانڈی میں کرائے پر رہ رہا تھا اس نے اپنی دوسری بیوی کو قتل کر دیا ہے شرافت علی جو کہ پہلے شادی شدہ تھا اس نے اسماء نورین جس کی عمر 26 برس تھی کو کسی طرح اپنی باتوں کے جال میں پھنسا لیا تھا جس وجہ سے مقتولہ نے اپنے والدین کی مرضی کے خلاف گھر سے بھاگ کر قاتل شرافت علی سے شادی کر رکھی تھی شرافت علی کے اپنی پہلی بیوی آنسہ کے بطن سے تین بچے بھی تھے اس کے باوجود اس نے دوسری شادی کر رکھی تھی جا کا اس کی پہلی بیوی کو بھی رنج تھا آئے روز گھر میں لڑائی جھگڑا رہتے تھے اتوار کی رات کو جب اسماء نورین سوئی ہوئی تھی تو اس کے شوہر شرافت علی نے ڈندوں کے وار سے اس کو قتل کر دیا ہے پولیس تھانہ کلرسیداں نے ملزم کے خلاف دفعہ زی302کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے یاد رہے کہ مقتولہ اسماء نورین والدین کی اکیلی بیٹی تھی اور اس کے چار بھائی ہیں قاتل اور مقتول دونوں کا تعلق نڑھ قوم ستی سے ہے ان کی شادی چار برس قبل ہوئی تھی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں