راولپنڈی (نمائدہ پنڈپوسٹ )راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی جاری،04ملزمان گرفتار،53لیٹر شراب برآمد۔ تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے ملزم شیر احمد سے 25لیٹر شراب،واہ کینٹ پولیس نے ملزم امین سے 18لیٹر شراب، جاتلی پولیس نے ملزم عمار سے 10لیٹر شراب،ملزم عدنان سے 01بوتل شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شراب سپلائرز اورانکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
175