119

شدید گرمی کے آغاز سےموسمی امراض بڑھنے لگے

جہلم گرمی کی شدید لہرسے موسمی امراض بھی بڑھنے لگے۔ شہریوں کی بڑی تعداد ڈی ہایڈریٹ ہونے لگی۔ ہیٹ سٹروک اور سن برن کی شکایات میں بھی اضافہ ہو گیا۔اس صورتحال پر طبی ماہرین نے شہریوں کو خبردار کر دیا بیمار افراد، معمر شہریوں اور بچوں کو حالیہ گرمی میں احتیاط برتنے کی ہدایات جاری، بلڈ پریشر اور دل کے عارضہ میں مبتلا افراد کو بھی احتیاطی تدابیر اپنانا ہوں گی اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری فلٹر شدہ یا ابال کر پانی استعمال کریں وقفے وقفے سے پانی اور مشروبات کا استعمال جاری رکھیں۔ ڈھیلے ڈھالے ہلکے رنگ کے کپڑے زیب تن کریں۔ غسل کریں اور سخت گرمی میں مشقت سے پرہیز کریں۔ سیاہ چشمہ استعمال کریں اور دھوپ میں کھڑی بند گاڑیوں میں نہ بیٹھیں۔ دھوپ میں سر پر کپڑا رکھیں یا ٹوپی کا استعمال کریں بیمار افراد بغیر ضرورت گھر سے باہر دھوپ میں ہرگز نہ نکلیں۔

بخار، جسم پر دانے، تیز نبض، غنودگی، قے، سر درد ہیٹ سٹروک کی علامات ہیں۔ ہیٹ سٹروک کی صورت میں مریض کو ٹھنڈی ہوادار جگہ پر لٹائیں۔ تیز بخار کی صورت میں ٹھنڈی پٹیاں کریں متاثرہ مریض کو طبیعت سنبھلنے تک پینے کو کچھ نہ دیں ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں ہیٹ ایگزاسٹ، ہیٹ سٹروک اور سن برن کے لیے تمام ضروری ادویات اور لوازمات موجود ہیں ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں کو خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں