155

شجرکاری مہم کے تحت شہریوں میں مفت پودے تقسیم

جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ)یوم پاکستان کے موقع پر محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام اکرم شہید پارک جہلم میں شجرکاری مہم کے تحت شہریوں میں مفت پودے تقسیم کرنے کے ساتھ ضلع بھر میں مختلف مقامات پر پودے لگائے بھی گئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو نے شہریوں میں پودے تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم رانا سعید سمیت میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔ مطاہر حیات وٹو نے پھلدار پودے تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس دن یہ عہد کرنا ہے کہ ہم اپنے پیارے وطن کو سر سبز و شاداب بنانے کے ساتھ ساتھ آنے والی نسلوں کے لیے مثل راہ بھی بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ پھلدار پودے خوراک کا ذریعہ ہیں لہذا انکی افزائش کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں