کلرسیداں پرائس مجسٹریٹ محمد بشارت اعوان کا دورہ شاہ باغ مختلف کریانہ سٹورز‘سبزی و فروٹ شاپس کی چیکنگ کی گئی ہے چیکنگ کے دوران عامر جنرل سٹور‘حمزہ جنرل سٹور‘راجپوت مرغ شاپ‘متین کریانہ سٹور‘چوھدری الطاف سپر سٹور‘ندیم سبزی و فروٹ فروش‘کشمیر جنرل سٹور‘سدوزئی کریانہ سٹور‘باولی کریانہ سٹور پر ریٹ لسٹ آویزاں نہ ہونے ہر وارننگ جاری کی ہے اس موقع ہر انہوں نے تمام دکانداروں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا جو دکانداراپنی دکانوں پر روزانہ کی بنیاد ہر ریٹ لسٹ نہیں لگائے گا اس کی دکان سیل کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کیئے جائیں گے اور ان کو بھاری جرمانے بھی عائد کیئے جائیں گئے
99