شاہ باغ سے دس جواری گرفتار،داؤ پر لگی رقم برآمد

کلرسیداں پولیس کی شاہ باغ کے قریب کاروائی۔لڈو کے چھکوں پر جوا کھیلتے دس جواری گرفتار۔الائیڈ چوک سے منشیات فروش قابو کرکے چرس برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کلر سیداں سب انسپکٹر سلطان قمر کی نگرانی میں تھانہ کلرسیداں پولیس نے شاہ باغ کے قریب کھلی جگہ پر لوڈو کے چھکوں پر بازی لگائے دس جواریوں گل زریں،مقصود، عامر،ریاض وغیرہ کو قابو کرلیا۔جن کے قبضے سے داؤ پر لگی بیس ہزار روپے سے زائد کی رقم،سات موبائل و لوڈو کے چھکے وغیرہ قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔ادھر الائیڈ چوک کے قریب پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مظہر اقبال سے 195 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں