چوک پنڈوڑی(رپورٹ راجہ غلام قنبر )38 سال بعد گرلز ہائی سکول تریل کو باقاعدہ رستہ مل گیا۔ معززین تریل نے قریب ہزار فٹ لمبا،12 فٹ چوڑا رستہ عطیہ کیا،ہیڈ مسٹریس ثمینہ حیدر ملک کا خصوصی شکریہ۔مئی 2025 میں تعینات ہونیوالی ہیڈ مسٹریس ثمینہ حیدر ملک نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جب انکی یہاں تعیناتی ہوئی تو انہوں نے انتظامی معاملات میں رستہ کی فراہمی کو اپنی پہلی ترجیح قرار دیتے ہوئے اس پر کام شروع کیا۔
معززین تریل سے اس معاملہ پر مشاورت کی گئی جس کے جواب میں سابق وائس چیئرمین یونین کونسل غزن آباد اور تریل کے رہائشی ظفر عباس مغل نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اپنے عزیز واقارب اور دیگر احباب سے کیساتھ مل کر خود بھی رستہ کے لیئے زمین عطیہ کی اور حاجی چوہدری محمد سیاب،اصغر عباس مغل،عاطف نقی مغل،ناصر حسین مغل ،عابد حسین مغل اور حاجی محمد احمد نے بھی اس کار خیر میں حصہ لیتے ہوئے اپنی اپنی زمین میں سے رستہ کے لیئے عطیہ کیا۔
عطیہ کیئے گئے رستہ کی لمبائی قریب ایک ہزار فٹ اور چوڑائی بارہ فٹ ہے۔ یاد رہے کہ یہ سکول 1987 میں کھیتوں کے درمیان بنایا گیا تھا۔ ہائی سکول کی طالبات ،اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ سکول تک گاڑی کا رستہ نہ ہونے کیوجہ سے شدید مشکلات کا شکار تھے۔ اس رستہ کے ملنے کے بعد یہ مشکلات ختم ہو جائیں گیں۔ اس موقعہ پر سابق وائس چیئرمین ظفر عباس مغل نے کہا کہ وہ جلد ہی ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے تعاون سے سکول کے اس رستہ کو پختہ کروائیں گے۔ اس موقعہ پر رواں برس مئی میں تعینات ہونیوالی ہیڈ مسٹریس ثمینہ حیدر ملک نے رستہ کے لیئے زمین عطیہ کرنیوالے تمام معززین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔