164

شاہ باغ،چور میڈیکل سٹور قیمتی سامان لےاڑے

کلر سیداں کے نواحی شہر شاہ باغ میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور میڈیکل سٹور کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کاسامان اور نقدی لے اڑے۔سٹور کے مالک صدام حسین نے پولیس چوکی چوکپنڈوری میں درخواست دیتے ہوئے تحریر کیا کہ میں نے شاہ باغ میں میڈیکل سٹور قائم کر رکھا ہے۔رات کو حسب معمول میڈیکل سٹور بند کر کے گھر چلا گیا اور جب صبح آیا تو دیکھا تالے ٹوٹے ہوئے اور سامان بکھڑا پڑا تھا۔پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ نامعلوم چور 40 ہزار روپے مالیت کا کاسمیٹکس کا سامان اور 30 ہزار روپے کی نقدی چوری کر کے لے گئے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں