روات ( چوھدری محمد اشفاق،نمائندہ پنڈی پوسٹ )تھانہ روات کی حدود میں خاتون کو لوٹ لیا گیا ہے ساگری کے قریب رمیال کی رہائشی خاتون شاہین بی بی اپنے خاوند محمد فاروق کے ہمراہ روات میں دوائی لینے گئی ہوئی تھی کہ واپسی پر کلرسیداں سٹاپ پر کھڑے تھے ان کے خاوند تھوڑی دیر کیلیے کوئی چیز خریدنے کیلیے گے تو اسی دوران ایک کالے رنگ کی کار جس میں 3 مرد اور ایک لڑکی سوار تھے ان کے پاس آ کر رکی اور خاتون سے پوچھا کہ کہاں جانا ہے اس کے ساتھ ہی کار سوار ڈاکوؤں نے اس کو کوئی بے ہوشی والی چیز سنگھائی جس سے وہ بلکل حواس باختہ ہو گئیں اور ساتھ ہی انہوں نے پکڑ کر گاڑی میں ڈال دیا راستےمیں انہوں نے خاتون کی کانوں سے بالیاں اور ایک انگوٹھی اتار لی ہے اس واردات کے بعد وہ خاتون کو نیم بے ہوشی کے عالم میں شاہ باغ کلاڑی روڈ پر پھینک کر فرار ہو گے ہیں
102