شاہ باغ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)شاہ باغ کے نواحی علاقہ چھپری اکو میں مکان کی چھت گرنے سے قیصر محمود ملبے کے نیچے آکر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری ریسکیو کر کے ہسپتال روانہ کر دیا گیا۔پنڈی پوسٹ کو ذرائع سے معلوم ہوا کہ 24 سالہ قیصر گھر میں موجود تھا کہ اسی دوران مکان کی چھت زمیں بوس ہو گئی اور قیصر ملبے تلے دب گیا مقامی افراد نے ریسکیو کو اطلاع کی اور مقامی افراد کی مدد سے زخمی قیصر کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق قیصر کی حالت تشویشناک ہے
213