209

شاہ باغ،برساتی نالہ بند ہونے سے کھیت تالاب میں تبدیل

شاہ باغ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)شاہ باغ کے علاقہ بارہ دری میں برساتی نالہ بند ہونے سیمعمولی بارش کے بعد علاقہ دریا کی شکل اختیار کرگیا جسے درجنوں گھر وں کے زیر آب آنے کا خطرہ پیدا ہو گیا کلر سیداں روڈ شاہ باغ کے علاقہ بارہ دری میں زمینوں کی پلاٹنگ ہونے سے بارش کا پانی ایک جگہ ہو گیا جسے مستقبل میں آبادی زیر آب آنے کا خدشہ ہے زرعی زمینوں پر پلاٹنگ ہونے سے علاقے سے گزرنے والے ایک بڑے برساتی نالے کو بند کر دیا گیا تھا اس کے بعد پہلی بارش میں ہی پورا علاقہ پانی میں ڈوب گیا پورا علاقہ دریا کی شکل اختیار کرچکا ہے اور کوئی پرسان حال نہیں ہے اہلیان علاقہ نے متعلقہ اتھارٹیز سے درخواست کی ہے کہ معاملے کا نوٹس لیا جائے تاکہ مستقبل میں گھروں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں