102

شاہین اور کیویز ٹیمیں کل راولپنڈی اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائیگا، پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کی جانب سے تیسرا میچ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیتنے کے باوجود پاکستان کو دو ایک کی برتری حاصل ہے، سیریز کا پانچواں میچ بھی راولپنڈی میں ہی کھیلا جائیگا، یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد تیسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم کو چار رنز کے فرق سے شکست دیکر سیریز اور پاکستان کی سرزمین پر ٹی ٹوئنٹی میچ میں پہلی کامیابی حاصل کی تھی، پاکستان کی جانب سے افتخار احمد کے صرف 24 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز بھی قومی ٹیم کو شکست سے بچانے کیلئے ناکافی ثابت ہوئی تھی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں